سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما انتقال کر گئے

نئی دہلی: لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما مختصر علالت کے بعد دہلی کے رام منوہر لوہیا(آر ایم ایل) اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ 68برس کے تھے۔سنگما 1996سے1998تک لوک سبھا کے اسپیکر رہے تھے۔
پورنو اجیتوک سنگما یکم نومبر 1947کو شمال مشرقی ہندوستانی ریاست میگھالیہ کے ویسٹ گارو پہاڑی ضلع کے چھاپہ ہٹی گاو¿ں میں پیدا ہوئے تھے۔سینٹ انتھونی کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آسام میں ڈبرو گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور انٹرنیشنلز ریلیشنز میں ایم اے کیا۔انہوں نے قانون کی بھی ڈگری لی۔
وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شریک بانی تھے۔ وہ1988سے1990تک میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔لوک سبھا میں سنگما کو خراج عقیدت پیش کر کے کارروائی 8مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ ایوان پی اے سنگما کی رحلت پر اظہار رنج کرتا ہے ۔وہ اس بات سے واقف ہیں کہ ایوان کی کارروائی چلاتے وقت ان کے چہرے پر کیسی مسکان رہا کرتی تھی۔ وہ کبھی غصہ نہیں کیا کرتے تھے اور اراکین سے نہایت نرم لہجہ میں بات کیا کرتے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پی اے سنگما نے اپنی ذاتی محنت سے اتنی ترقی کی تھی۔ اور شمال مشرق کی ترقی میں ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیںکیا جا سکتا ۔ ان کے انتقال سے انہیں بہت صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر سنگما جی کا دور ناقابل فراموش ہے۔وہ عجز و انکساری کا پیکر تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former lok sabha speaker pa sangma passes away at the age of 68 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply