ایک بچی کے قتل میں ملوث سابق جے ڈی یو ایم ایل اے پارٹی سے برطرف

Former JD(U) MLA dismissed from party for killing minor in land dispute
پٹنہ: بہار میں حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور وکرم گنج حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سوریہ دیو سنگھ کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آج پارٹی سے برطرف کر دیاگیا۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نوین کمار آریہ نے یہاں بتایا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے باعثپارٹی کے ریاستی صدر بشٹھ نارائن سنگھ کی ہدایت پر روہتاس ضلع کے وکرم گنج کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر سنگھ کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ اس وقت پارٹی میں کسی عہدہ پر نہیں تھے۔ واضح رہے کہ سہسرام پولیس نے تنازعہ اراضی کے سلسلے میں فائرنگ کے بعد کل ایک بچی کی موت کے معاملے میں سابق ایم ایل اے سوریہ دیو سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کیا تھا۔ سابق ایم ایل اے کو آج جیل بھیج دیا گیا ہے۔