ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے کے سابق صدر پروفیسر راؤ انتقال کر گئے

بنگلورو:ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)کے سابق صدرنشین پروفیسر یو آر راو بنگالورو میں واقع اپنی قیام گاہ میں چل بسے۔ان کی عمر85تھی۔ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ صحت کے مسائل کے سبب گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔پروفیسر راؤنے ہندوستان کے پہلے سٹلائیٹ آریہ بھٹ کے دنوں سے لے کر کئی سٹلائیٹ پروگراموں کو تیار کرنے میں اہم کردار اداکیاتھا۔ پروفیسر راو 1984سے 1994تک دس سال تک اسرو کے صدرنشین رہے۔چندریان ایک اور منگل یان کی تیاری میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
مدراس یونیورسٹی کے سابق طالب علم پروفیسر راو نے آخری سانس تک تروننتاپورم کے انڈین انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے چانسلر کے طور پرخدمات انجام دیں۔انہوں نے کئی سرکردہ سائنٹفک تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز میں اکیڈیمک کونسل کے رکن کے طور پربھی خدمات انجام دیں۔پروفیسر راو کو گزشتہ سال پدما وبھوشن اعزاز سے نوازاگیا تھا۔ ان کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر میں کہا کہ پروفیسر راو کی ہندوستانی خلائی پروگرام میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔2013میں وہ پہلے ہندوستانی خلائی سائنس دان تھے جنہیں واشنگٹن ڈی سی کے ہال آف فیم میں جگہ دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former isro chief and eminent space scientist ur rao no more in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply