سابق ہندوستانی سفیر متعین امریکہ نریش چندرا انتقال کر گئے

نئی دہلی/پنجی: سینئر سفارت کار اور سابق سفیر متعین امریکہ نریش چندرا اتوار کی رات کو گوا کے ایک پرائیوریٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ 82 سال کے تھے۔ مسٹر چندرا کو بخار اور عضلات میں تیز درد کی شکایت کے بعد جمعہ کی شام کو گوا کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر شیکر سالکر کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے ہی مسٹر چندرا کی طبیعت کافی بگڑنے لگی تھی اور انہیں متواتر دست اور قے ہو رہی تھی۔ مسٹر سالکر نے بتایا کہ ک مسٹر چندرا کے تمام عضو نے کام کرنا تقریباً بند کردیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر چندرا کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ہمیشہ ایک ماہر سفارتکار کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی مسٹر چندرا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مسٹر چندرا نے1991-92میں کابینہ سکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔اور 1996تا2001امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کے فرائض کی انجام دہی کرتے رہے۔انہیں2007میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ پدم وبھوشن سے سرفراز کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former indian ambassador to the us naresh chandra passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply