چدمبرم کی طالبان رہنما کے ساتھ تصویر سے کانگریس نئی مصیبت میں گرفتار

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کم و بیش روزانہ ہی نت نئے تنازعات میں پھنستی جا رہی ہے۔ ابھی منی شنکر ایر کی میزبانی میں پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان سہیل محمود ،سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری اور کئی دیگر پاکستانی افسران بالا کے اعزاز میں عشائیہ دینا اور اس میں مبینہ طور پر گجرات معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ اس کے ایک اور اہم لیڈر پی چدمبرم کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس میں وہ اس کمرے میں بیٹھے ہیں جس میں طالبان لیڈر ملا عبد الضعیف بھی موجود ہیں۔
جس سے یہ شکوک و شبہات سر ابھارتے ہیں کہ کیا چدمبر م نے طالبان لیڈر سے ملاقات اور بات کی۔یہ تصویر2013کی اس وقت کی ہے جب چدمبر م وزیر مالیات تھے۔یہ فوٹو مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 2013میں اس وقت پوسٹ کیا تھا جب وہ بی جے پی کی ترجمان تھیں۔

Title: former finance minister p chidambaram seen with taliban leader | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply