دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر انتقال کر گئے

نئی دہلی: حقوق انسانی کے سرگرم کارکن اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر قومی دارالخلافہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ۔وہ94سال کے تھے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹڑ منوہن سنگھ نےہندوستانی مسلمانوں کی حالت کا جائزہ لے کر رپورٹ بنانے کے لیے جو راجندر سچر کمیٹی تشکیل دی تھی سچر اس کے سربراہ تھے۔ جسٹس سچر کو چند روز قبل علاج کے لیے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا تھا۔جسٹس سچر 6اگست 1985سے 22دسمبر1985تک چیف جسٹس رہے اور اپنے ریٹائرنٹ کے بعد سے حقوق انسانی گروپ پیپلز یونین فار سول لبرٹیز سے وابستہ ہو گئے تھے۔1952میں ہماچل پردشی کے دارالخلافہ شملہ میں ایک وکیل کے طور پر اندراج کے بعد انہوںنے دیوانی، فوجداری اور محصولات کے مقدمات لڑنا شروع کر دیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former delhi high court chief justice rajinder sachar passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply