دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر چرتی لال گوئل چل بسے

نئی دہلی:بی جے پی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر چرتی لال گوئل کا 89 سال کی عمر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا ہے۔
دہلی بی جے پی کے سربراہ ستیش اپادھیائے نے کہاکہ دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سینئر بی جے پی لیڈ چرتی لال گوئل کل رات انتقال کرگئے۔ 90 کی دہائی میں وہ دہلی میں بی جے پی کے چوٹی کے لیڈروں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ دہلی میں بی جے پی کی پہلی حکومت کے دوران قانون ساز اسمبلی اسپیکر تھے یہ حکو 1993 میں وزیر اعلی مدن لال کھورانہ کی قیادت میں بنائی گئی تھی۔
ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دو بیٹے بشمول کھیلوں کے مرکزی وزیر وجے گوئل اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔مسٹر گوئل سیاست داں کے علاوہ سماجی کارکن بھی تھے انہوں نے نوجوانی کی عمر سے ہی آر ایس ایس کے نظریات کے لئے خود کو وقف کررکھا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج یہاں ادا کردی گئیں۔
اس موقع پر بی جے پی کے صدر امت شاہ، مرکزی وزیر ارون جیٹلی، وینکیا نائیڈو ، منوج سنہا ، بی جے پی جنرل سکیرٹری رام لال ، ترجمان شاہنواز حسین ، دہلی کے گورنر نجیب جنگ، اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈڑ وجیندر گپتا اور بڑی تعداد میں سیاسی لیڈر اور ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former delhi assembly speaker c l goel dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply