کانگریس لیڈر اے کے انٹونی برین ہیمرج ہونے پر اسپتال میں داخل

نئی دہلی: کانگریس کے بزرگ رہنما اور سابق مرکزی وزیر دفاع اے کے انٹونی کو اچانک طبعیت بگڑ جانے کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میںداخل کر دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ انہیں معمولی برین ہیمرج ہوا ہے۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور مسٹر انٹونی جلد رو بصحت ہو جائیں گے۔
اسپتال کے نایک سینیئر ڈاکٹر نے کہاکہ انٹونی کا روایتی علاج کیا جا رہا ہے اور صلاح و مشورے کے بعد ان کا آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔
tx76سالہ انٹونی کیرل کے سابق وزیر اعلیٰ بی رہ چکے ہیں۔ کیرل سے تعلق رکھنے والے انٹونی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کافی قرب سمجھا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former defence minister ak antony hospitalised after suffering minor haemorrhage in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply