کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا بدھ کو بی جے پی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے

بنگلور:کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا15مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ مسٹر یدیورپا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر کرشنا 15مارچ کو دہلی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرنے کے لئے منگل کو دہلی جائیں گے۔
گذشتہ ماہ کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے مسٹر کرشنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پروگرام پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ملتوی کردیا گیا تھا اب ان کے پارٹی میں شامل ہونے کے تما م راستے کھل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر کرشنا نے گذشتہ ماہ یہ کہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہیں جس طرح سے وزیر خارجہ کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا وہ مناسب نہیں تھا ۔ا س کے بعد کانگریس کے وزیر اعلیٰ سدارمیا سیمت ریاست کے کانگریسی لیڈر بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former chief minister sm krishna to join bjp on march 15 in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply