سابق وزیر اعلیٰ بہار اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل

پٹنہ:بہار کے سابق وزیر اعلی اور قومی سمتا پارٹی کے قومی صدر ستیش پرساد، سابق وزیر راگھویندر پرتاپ سنگھ، سمراٹ چودھری، بساون بھگت، سابق ممبر اسمبلی گنیش پاسوان اور بھائی دنیش یادو آج اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ بہار بی جے پی کی جانب سے مرکزی حکومت کے تین سال کی مدت مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد ہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ پروگرام کے دوران اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں سابق وزیر اعلی مسٹر پرساد، سابق وزیر مسٹر سنگھ، مسٹر چودھری، مسٹر بھگت، سابق ممبر اسمبلی مسٹر پاسوان اور مسٹر یادو نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر مسٹر رائے نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے لیڈروں اور ان کے حامیوں کے پارٹی میں آنے سے کافی مضبوطی ملی ہے۔ ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد سے عام لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے یہ تمام لیڈران بہار کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے مقصد سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستیش پرساد 2014میں بی جے پی میں شمولیت کے محض سات ماہ بعد ہی پارٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former bihar chief minister satish prasad singh joins bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply