اروناچل کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کر لی

ایٹا نگر:اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی کلیکھو پل منگل کے روز اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے گھر پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
اس واقعہ کے بعد سیاسی گلیارے میں ہلچل مچ گئی۔کلیکھو پل کانگریس سے بغاوت کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور وزیر اعلی بنے تھے۔ لیکن سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدہ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ا س کے بعد سے ہی وہ شدیداعصابی تناؤ کا شکار تھے ۔
وہ فروری میں کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی اور بی جے پی کی حمایت سے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نابم توکی کی جگہ صوبہ کے نویں وزیر اعلیٰ مقرر کیے گئے تھے۔ لیکن جولائی میں سپریم کورٹ کی رولنگ کے بعد گورنر تتھا گاتا رائے نے توکی کو پھر وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا تھا۔اور ان سے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کہا تھا۔
بعد میں توکی نے کانگریس قانون ساز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور پریم کنڈو44کانگریسی اور دوآزاد ممبروں کی حمایت سے اکثریت ثابت کر کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former arunachal pradesh chief minister kalikho pul found dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply