ہیلی کاپٹر سودے میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو ضمانت مل گئی

نئی دہلی:اگستا ویسٹ لینڈ رشوت خوری معاملے میں ملزم فضائیہ کے سابق ایس پی تیاگی پیر کے روز ضمانت مل گئی۔ پٹیالہ ہاؤس عدالت نے مسٹر تیاگی کو ضمانت دی ہے لیکن اس معاملے میں دیگر دو ملزمان مسٹر تیاگی کے بھائی سنجیو تیاگی اور گوتم کھیتان کو ضمانت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے مسٹر تیاگی کو دو لاکھ روپے کے مچلکہ پر ضمانت دینے کے ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ عدالت کی اجازت کے بغیر دہلی قومی دارالحکومت علاقہ سے باہر نہیں جائیں گے اور گواہوں کو کسی طرح متاثر نہیں کریں گے۔
مسٹر تیاگی کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ان کے بھائی اور وکیل کھیتان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ سابق فضائیہ سربراہ پر الزام ہے کہ اس ہیلی کاپٹر سودے میں دلالوں سے رشوت لے کر نامناسب فائدہ پہنچایا گیا۔عدالت سنجیو تیاگی اور گوتم کھیتان کی درخواست پر 04 جنوری کو فیصلہ سنائے گی، تب تک دونوں کو عدالتی حراست میں ہی رہنا ہوگا۔برطانیہ کی کمپنی اگستا ویسٹ لینڈ سے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا یہ سودا ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے وقت میں ہوا تھا۔
مسٹر تیاگی 2004 سے 2007 تک فضائیہ کے سربراہ رہے تھے۔ خصوصی سی بی آئی جج اروند کمار نے مسٹر تیاگی، ان کے چچازاد بھائی اور مسٹر کھیتان کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 دسمبر کو محفوظ رکھا تھا۔سی بی آئی نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ اونچی پہنچ والے ہیں اور اگر انہیں رہا کردیا جاتا ہے تو یہ گواہوں کو متاثر اور ثبوتوں کے ساتھ ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں جس سے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر پر سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former air chief gets bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply