چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں فارسٹ افسر کا کلہاڑی مار کر قتل

پتھل گاؤں:چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں ایک فارسٹ افسر کو اس کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ افسر کو گزشتہ کئی دنوں سے کوئلہ مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کے پیچھے دھمکی دینے والوں کا ہی ہاتھ ہے۔ لیلونگا پولیس کے مطابق پیر کی رات تقریبا ساڑھے 10 بجے افسر دولت رام لدیر اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے۔
اس دوران نامعلوم افراد نے کلہاڑی سے ان کی گردن اور سر پر حملہ کرکے ان کا قتل کر دیا۔جائے سانحہ پر برآمد موبائل اور ٹوپی کی بنیاد پر پولیس ملزمان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دھرم جے گڑھ فارسٹ زون افسر ایس ایس کنور کے مطابق مسٹر لدیر کو جنگل سے لکڑی کی غیر قانونی طور پر کٹائی کرنے والے اور کوئلہ مافیا کی طرف سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ پولیس نے لیلونگا کے پاس کجارا گاؤں کے چار افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forest officer murdred with ax in chhatisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply