اترپردیش کے مرزا پور میں ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار فاریسٹ آفیسر ہلاک

مرزا پور:اترپردیش میں مرزاپور ضلع کے اہرورہ علاقے میں درگا پہاڑی کے نزدیک گزشتہ شب ہوئے ایک سڑک حادثہ میں فاریسٹ افسر کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اہرورہ میں تعینات سریکھاپورم کالونی کا باشندہ رمیش چندر شکلا اپنے ساتھی داروغہ وجے پرتاپ سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر اہرورہ جا رہے تھے اسی دوران درگا پہاڑی کے نزدیک رات تقریبا ًنو بجے سون بھدر کی جانب سے آ رہے منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے رمیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ وجے شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی وجے کو علاج کے لئے وارانسی بھیجا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forest officer killed in accident in mirzapur road crash in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply