ہند کو این ایس جی رکنیت دلانے کی سفارتی سطح پر کوشش،خارجہ سکریٹری سیول روانہ

 نئی دہلی:ہندوستان نے ایٹمی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شامل ہونے کے لئے سفارتی سطح پر زور ڈالنے کے لئے آج اپنے خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر کو جنوبی کوریا روانہ کر دیاہے۔
ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کردی کہ خارجہ سیکریٹری جنوبی کوریائی راجدھانی سیول روانہ ہوگئے ہیں جہاںوہ جمعرات سے شروع ہونے والے این ایس جی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ 48رکنی گروپ میں ہندوستان کو بھی شامل کرنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ چین کو اس پر اعتراض ہے کہ ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کیا جائے۔ چین اس بنیاد پر ہندوستان کے داخلہ کی مخالفت کررہا ہے کہ حکومت ہندنے عدم توسیع جوہری اسلحہ معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ پیر کے روز اس نے کہاتھا کہ ہندوستان کی رکنیت کا معاملہ سیول میٹنگ کے ایجنڈے پر ہی نہیں ہے مگر کل کہا کہ اس معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
تازہ چینی بیان سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی دو روز بعد تاشقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات میں وہچین کو منانے کی کوشش کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: foreign secy s jaishankar leaves for seoul in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply