ہندوستانی خارجہ سکریٹری22فروری سے چین، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے باہمی مسائل کو حل کرنے کے لئے قائم کئے گئے’ہندوستان چین حکمت عملی مذاکرات‘ کی پہلی میٹنگ 22 فروری کو بیجنگ میں ہوگی جس کی صدارت خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر مشترکہ طور پر کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان چین اسٹریٹجک مذاکرات کے پہلے اجلاس 22 فروری کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا۔ اس کی صدارت مسٹر جے شنکر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات چیت کے نظام کی تشکیل پر اتفاق اگست 2016 میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ہند دورے کے دوران کیا گیا تھا۔
اس بات چیت کے دوران دونوں کے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مجموعی طور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ مسٹر سورپ نے بتایا کہ مسٹر جے شنکر 23 اور 24 فروری کو بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ میں رہیں گے۔ ان کا یہ دورہ بنگلہ دیش کے سکریٹری خارجہ محمد شہیدالحق کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مسٹر جے شنکر کی وزیر اعظم اور دیگر سینئر حکام سے ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر جے شنکر 18 سے 20 فروری کے دوران سری لنکا کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ سری لنکا قیادت سے ملاقات کریں گے اور توانائی، ہائی وے، ہوائی اڈے اور آبی بجلی کے میدان میں تعاون کے امکان تلاش کریں گے ۔

Title: foreign secretary s jaishankar to visit china sri lanka and bangladesh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply