اسرو کی بین الاقوامی میڈیا نے کی زبردست تعریف

نئی دہلی: (یو این آئی) آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون مرکز سے آج ایک ساتھ 104 مصنوعی سیارہ کو لانچ کرکے خلا کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے والا ہندوستان نے پوری دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی بین الاقوامی میڈیا نے زبردست تعریف کی ہے۔ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں نے پی ایس ایل وی سی 37 سے ان مصنوعی سیارہ کو صبح نو بجکر 28 رپ?ٹ نو بج کر 28 منٹ پر لانچ کیا۔ ان میں دو کارٹو سیٹ -2 سریز کے مقامی سیٹلائٹ اور 101 غیر ملکی بہترین نینو سیٹلائٹ ہیں اور 96 سیٹلائٹ صرف امریکہ کے ہیں۔ اسرو کی اس خاص کامیابی کے لئے غیر ملکی میڈیا نے اس کی زبردست تعریف کی ہے۔
بی بی سی نے اسے ہندوستان کے عظیم خلائی پروگرام میں ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کم قیمت میں ایک قابل اعتماد متبادل فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ہندوستان کی اس شاندار کامیابی پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ شری ہری کوٹا میں سفید کوٹ پہنے ہندوستانی خلائی سائنسداں اس وقت تک اپنی سانس روک کر بیٹھے رہے جب تک ہندوستان کا قابل اعتماد سرخ اور سفید رنگ کے خلائی سیٹلائٹ لانچ گاڑی کلاس کی طرف بڑھ نہیں گیا ۔برطانیہ کے معروف روزنامہ دی گارجین نے اسرو صدر کرن کمار کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے جو کارنامہ آج انجام دیا ہے وہ ہر لانچ کے ساتھ اس کی قوت کو بڑھانے میں مدد کر رہی ہے اور اس کا آغاز مستقبل میں زیادہ سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
ان کا آغاز کے بعد خلائی لانچ پروگرام میں ہندوستان کا مقام سیمنٹ کی طرح مضبوط ہو گیا ہے اور آنے والے وقت میں ہندوستان کی مہارت کی مانگ بڑھے گی کیونکہ مستقبل میں ٹیلی مواصلات خدمات میں اضافہ ہوگا۔ عالمی میڈیا نے سال18۔ 2017 کے بجٹ میں ہندوستان کے خلائی پروگرام میں کئے گئے اضافہ پر بھی رد عمل کیا ہے۔ جاپان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرو اب مشتری اور دوسرے سیارے پر مہم بھیجنے کے خیال پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ رائٹرز نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے خلائی پروگرام کو لے کر چوکنا ہیں اور انہوں نے ہندوستانی سائنسدانوں کے پہلے ہی کوشش میں مریخ پر کم لاگت سے بھیجے گئے کامیاب مہم کی بار بار تعریف کی ہے۔

Title: foreign media on indias record of 104 satellites launched by isro on one rocket in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply