ہندوستانی فوجی جوان کی لاش کی بے حرمتی کا پاکستان کو معقول جواب دیا جائے گا:وزیر داخلہ

نئی دہلی:سرحد پر ہندوستانی جوان کے ساتھ پاکستانی دراندازوں کے ہاتھوں کی گئی بربریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت کئی اہم لیڈروں نے کہا ہے کہ اس کا معقول جواب دیا جائے گا۔ جموں وکشمیر کے ماچھل سیکٹر میں کل رات پاکستانی دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی جوان منجیت سنگھ کی لاش کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ پر ان لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔
وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج اس کا سخت جواب دے رہی ہے اور آئندہ بھی معقول کارروائی کرے گی۔ اس طرح کے واقعات ہندوستان کو ڈرا نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سرہمیشہ بلند رہے گا۔ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا مناسب جواب دینے کی بات کہی ہے۔
اودھم پور میں فوج کی شمالی کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک وحشیانہ کارروائی میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے در اندازی کرنے والے دہشت گرد ایک ہندوستانی فوجی کی لاش مسخ کر کے واپس بھاگ گئے۔ انہیںپاکستانی مورچوں سے فائرنگ کر کے کور دیا گیا تھا۔فوج نے کہ یہ ایسی بہیمانہ کارروائی ہے جو مناسب جواب دیے جانے کی متقاضی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forces are giving befitting reply to pakistan says rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply