ماؤ باغیوں کو پاکستان اور چین سے مدد مل رہی ہے:بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تربیتی پروگرام میں جاری گائیڈ بک میںماؤ پرستی اور جبراً تبدیلی مذہب کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ایک بڑ ے خطرے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ماؤ نوازوں کو پاکستان اور چین سے باقاعدہ مدد اور حمایت مل رہی ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوران تقسیم کیے گئے مواد کا مقصد اپنے کارکنوں اور تنظیمی عہدیداروں کی توجہ کلید ی معاملات پر پارٹی کے افکار و نظریات پر توجہ مرکوز کرانا ہے ۔

اس گائیڈبک میں صاف صاف کہا گیا ہے کہ ماؤ نواز جنہیں نکسلی بھی کہا جاتا ہے شمال مشرقی ریاستوں میں انتہاپسند تنظیموں کے تعاون سے متحد ہو کر حملہ کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔اس میں جبراً تبدیلی مذہب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ” جہادی“اور”مسیحی“کے بھیس میں کئی سالوں سے ملک میں جبراً مذہب تبدیل کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

اس گائیڈ بک میں کہا گیا ہے کہاس سے ملک کی سلامتی کو زبردست خطرہ ہے ۔کچھ غیر ملکی تنظیمیں بی مذہب تبدیل کرانے میں مصروف ہیں۔اور وہ اپنی سرگرمیوں اور کارروائیوں کے لیے دولت اور غنڈوں دونوں کا استعمال کر رہی ہیں۔گائیڈ بک میں مزید کہاگیا ہے کہ جبراً تبدیلی مذہب بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو درہم برہم کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forced conversion maoism big threat to countrybjp training manual in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply