کانگریس کے 6 ممبران پارلیمنٹ پانچ روز کے لیے لوک سبھا سے معطل

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج وقفہ صفر کے دوران قابل اعتراض رویہ اپنانے پر کانگریس کے چھ اراکین گورو گوگوئی، ادھیر رنجن چودھری، ایم کے راگھون، سشمتا دیو ، کے سریش اور رنجیت رنجن کو ایوان سے پانچ دن کے لئے معطل کردیا۔ گﺅ رکشا کے نام پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مارنے کے معاملے پر ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کرنے اور کاغذات پھاڑ کر اسپیکر کی نشست کی طرف پھینکنے کے بعد ایوان کی کارروائی لنچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔
اس کے بعد دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی محترمہ مہاجن نے اراکین کے اس رویے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کا یہ رویہ ایوان کے وقار اور احترام کے خلاف ہے۔ اس لئے انہیں ایوان کی کارروائی سے پانچ دن کے لئے معطل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر کے دوران مسٹر ملک ارجن کھڑگے اور کچھ دیگر اراکین دلتوں پر زیادتی کے بارے میں بحث کرنا چاہ رہے تھے جس پر انہوں نے بحث کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے بھی اس سلسلے میں یقین دلایا تھا لیکن کچھ اراکین نے اسپیکر کی نشست کے نزدیک آکر ہنگامہ کیا۔ ان سے اپنی سیٹوں پر جاکر بیٹھنے کی بار بار درخواست کی گئی لیکن مسٹر گوگوئی نے اسپیکر کی میز سے کاغذات اٹھائے ، انہیں لہرایا اور پھر اسپیکر کی طرف پھینک دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: For unbecoming conduct 6 congress mps suspended from lok sabha for 5 days in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply