ہندوستان نے 7روہنگیاؤں کو ملک بدر کر دیا

نئی دہلی: ہندوستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا پہلی بار کوئی قدم اٹھاتے ہوئے آسام میں غیر قانونی طور پر مقیم سات روہنگیاو¿ں کو ملک بدر کر کے ان کے اصل ملک میانمار بھیج دیا۔

ان غیر قانونی تارکین وطن کو 2012میں گرفتار کیا گیا تھا اور تبی سے وہ آسام کے سلچر کی کچھار سینٹرل جیل میں بند تھے۔اس سے قبل نئے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی سپریم کورٹ ن کی ایک تین ججی بنچ نے ان ساتوں کی ملک بدری روکنے کی اپیل یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ عدالت پہلے ہی انہیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دے چکی ہے۔

نیز خود میانمار نہیں اپنے شہریوں کے طور پر قبول کرنے تیار ہے۔بنچ نے کہا کہ جو فیصلہ کیا جاچکا ہے ہم اس میں مانع نہیں ہو سکتے۔ان ساتوں کو جمعرا ت کو ہی منی پور سرھد پر واقع موریہہ چوکی پر میانمار حکام کے حوالے کر دیاجائے گا۔

قونصلر کی میانمار سفارت کاروں تک رسائی کرائی گئی جنہوںنے تارکین وطن کی شناخت کی توثیق کی۔ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ میانمار حکومت کے ذریعہ رخائن صوبہ میں ان کے پتے کی جانچ کے بعد ان تارکین وطن کی شہریت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: For first time india deports 7 rohingya immigrants to myanmar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment