پولس افسر کو کچھ گائیں راجستھان سے اترپردیش لے جانے کے لیے وزیر اعظم مودی کو ٹویٹ کرنا پڑا

بھرت پور : ایک سابق پولیس افسر کوراجستھان کے بھرت پور میں گائے خریدنے کے بعد انہیں اتر پردیش تک لے جانے کی اجازت وزیر اعظم کو ٹویٹ کرنے کے بعد ملی۔ اتر پردیش کے اس سابق پولیس افسر نے گائیں تو خرید لیںلیکن انہیں دوسری ریاست میں لے جانے کے لےے گﺅ رکشکوں کا خوف تھا اور اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کیا تو انہیں گائے لیجانے کی اجازت ملی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شیلیندر سنگھ نے اتر پردیش پولیس کی ملازمت چھوڑ کر دیسی نسل کی گایوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے مہم چلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے دو لاکھ روپے میں بھرت پور میں پانچ گایوں کو خریدا ۔ اور ٹرک سے ان گایوںکو لے جانے کا بندوبست کیالیکن گو¿ رکشکوں کے خوف کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور بغیر پرمٹ گایوں کو لے جانے کے لئے تیار نہیں ہوا۔ انہوں نے اس پریشانی سے وزیر اعظم کے نام ٹویٹ کیا۔ اسی ٹویٹ کے بعد راجستھان حکومت حرکت میں آئی اور شیلیندر کو گائے لے جانے والے ٹرک کو پرمٹ دیا گیا۔ خیال رہے کہ الور کے بانسور میں پہلو خان کی موت پر ہوئے ہنگامہ کے بعد گائے کے اسمگلروں کو چھوڑ کر دیگر ریاست سے گائے کی نسل کے جانوروں کو بغیر پرمٹ لے جانے سے گھبراتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: For cow transportation a police officer have to approach pm through tweet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply