میگھالیہ میں زہریلاکھانا کھانے سے آٹھ بچے ہلاک200سے زائد شدید بیمار

نانگ پوہ( میگھالیہ):میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع میں آلودہ کھانا کھانے سے آٹھ بچوں کی موت اور 200سے زائد لوگ سنگین طورپر بیمار ہو گئے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر سی پی گوٹمارے نے آج یو این آئی کو بتایا کہ امزنگ تھانہ کے نانگکیا گاوں میں اتوار کو ایک چرچ میں کھانا کھانے سے 200سے زائد لوگ سنگین طورپر بیمار پڑگئے جن میں کچھ بچے بھی شامل تھے۔
ان میں سے تین بچوں کی کل موت ہوگئی اور پانچ بچوں نے آج علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مسٹر گوٹمارے نے کہا کہ ہم نے حالات سے نپٹنے کے لئے ضلع میں موجود ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد کے لئے شلانگ سے فاضل ڈاکٹروں کو بلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی اس معاملہ پر کوئی تبصرہ کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Food poisoning kills eight children in meghalaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply