چارہ گھپلے میں لالو پرساد یادو کو جمعرات کو سزا سنائی جائے گی

رانچی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو اور15دیگر کو چارہ گھپلہ کیس میں جمعرات کو سزا سنائے گی۔ اس سے قبل بدھ کو سزا سنایا جانا طے تھا لیکن حال ہی میں انتقال کرجانے والے د و وکیلوں کے سوگ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد اسپیشل جج شیو پال سنگھ نے سزا سنانا جمعرات تک کے لیے موخر کر دیا۔
دریں اثنا سی بی آئی عدالت نے سینیئر آر جے ڈی لیڈر اورپارٹی کے نائب صدر رگھو ونش پرساد ،بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو اور دیگر کو توہین عدالت پر طلب کر لیا کیونکہ انہوں نے عدالت کے فیصلہ پر اعتراض کیا تھا۔رگھوونش پرساد نے ،جو رانچی عدالت میں موجود تھے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں ہے کہ عدالت نے انہیں طلب کیا ہے ۔
انہیں جب سمن ملے گا تو وہ اس کا جواب دیںگے۔اس سے قبل مسٹر سنگھ نے23دسمبر کو سنائے گئے عدالت کے فیصلہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ”جگن ناتھ مشرا کو بیل اور لالو پرساد کو جیل، یہ کیسا ہے کھیل؟“لالو پرساد یادو سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے آر جے ڈی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد رانچی پہنچی ہوئی تھی۔تاہم لالو یادو کے گھر کا کوئی فرد رانچی میں موجود نہیں تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fodder scam lalu sentencing deferred to thursday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply