چارہ گھپلہ کیس:لالو پرساد یادو کی سی بی آئی عدالت میں خود سپردگی

رانچی: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے چارہ گھپلہ کیس میں30اگست بروز جمعرات سی بی آئی کی ایک عدالت میں خود سپردگی کر دی۔

اس سے قبل جھارکھنڈ ہائی کورٹ طبی بنیاد پر تین ماہ کی ضمانت کے لیے ان کی درخواست خارج کر چکی ہے۔لالو یادو کو 24اگست کو ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد وہ پٹنہ میںگھر پر ہی آرام کر رہے تھے۔سابق وزیر اعلیٰ کو مئی میں بغرض علاج چھ ہفتہ کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جس میں بعد ازاں ہائی کورٹ نے توسیع کر دی تھی۔

چونکہ انہیں علاج کے لیے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اس لیے انہیں ضمانتی میعاد کے دوران کسی بھی سرکاری تقریب میں حصہ لینے،سیاسی سرگرمیاں کرنے یا میڈیا کو بیانات جاری کرنے کی اجازت نہیں تھی۔واضح ہو کہ لالو اور 15دیگر کو چارہ گھپلے کے ایک کیس میں23دسمبر 2017کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fodder scam case lalu prasad yadav surrenders before ranchi cbi court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply