لالو یادو سمیت چارہ گھپلے کے تمام ملزم عدالت میں پیش ہوئے

پٹنہ: چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا سمیت 27 ملزمین مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر آج عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ سابق ممبرپارلیمنٹ آر کے رانا اور ایک ملزم رگھونندن پوددار نے اپنے وکیل کے ذریعے حاضری دی۔ چارہ گھوٹالے معاملے کی سماعت کر رہی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج دیوراج ترپاٹھی کی عدالت میں سماعت شروع ہوتے ہی مسٹر یادو، ڈاکٹرمشرا، سابق وزیر ودیاساگر نشاد، سابق ایم پی جگدیش شرما سمیت 27 ملزمین نے اپنی موجودگی درج کرائی۔
وہیں اس معاملے کے ملزم سابق ممبر پارلیمنٹ مسٹر رانا اور رگھوندن پوددار کی جانب سے ان کے وکلاء نے ان کی غیر موجودگی کو معاف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پرحاضر ہونے کی درخواست دی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ عدالت کی سابقہ ہدایات کے مطابق تمام ملزموں کو اپنی موجودگی درج کرانی ضروری تھی۔ معاملہ غیر منقسم بہار کے بھاگلپور اور بانکا ضلع کے ٹریزری سے غلہ محکمہ میں فرضی بلوں کی بنیاد پر تقریبا 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی لین دین کا ہے۔معاملے کی ایف آئی آر سی بی آئی نے سال 1996 میں درج کی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fodder scam case lalu prasad jagannath mishra appear in cbi court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply