مودی حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پرمستحکم کرنے والا کوئی کام نہیں کیا:راہل گاندھی

رائے بریلی:(یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں مرکزی حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہو سکے۔ مسٹر گاندھی نے آج یہاں بھومﺅ ہاؤس میں کارکنوں اور وفودسے ملاقات کی. انہوں نے کہا کہ تین سال میں مرکزی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔
ملک کی معیشت تباہ ہے. خدمات اور اشیا (جی ایس ٹی) اور نوٹ بندی نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے. ملک کے کسان بدترین دور سے گزرہے ہیں. کاروبار چوپٹ ہوگیا ہے۔ انہوں امیٹھی اور رائے بریلی میں اپنی پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی. انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں لگ جائیں۔مسٹر گاندھی سے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ، سابق ممبر اسمبلی امیتا سنگھ ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ، ایم ایل اے راکیش سنگھ نے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Focus on youth farmers rahul gandhi tells pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply