امریکہ میں طوفان کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا: جیٹلی

نئی دہلی : (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ہوئے اضافہ پر حکومت کی نکتہ چینی کرنے والوں کو آج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسباب کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر جیٹلی نے کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دینے کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ میں طوفان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی رفائنرنگ لاگت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تھا جو محدود دائرے میں ہی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پٹرولیم کے وزیر بھی بیان دے چکے ہیں لیکن پھر بھی کچھ سیاسی جماعتیں حکومت کی نکتہ چینی کررہی ہیں لیکن ان جماعتوں کی جہاں حکومتیں ہیں ان ریاستوں میں پٹرولیم مصنوعات پر ویٹ میں کمی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے ملنے والی رقم کے مرکزی پول میں سے ریاستوں کو 42فیصد رقم دی جاتی ہے اور ان ریاستوں کو یہ رقم لینے سے منع کردینا چاہئے۔
مسٹر جیٹلی نے مہنگائی بڑھنے کے سوال پر کہا کہ دو سال پہلے تک مہنگائی جب گیارہ سے بارہ فیصد پر پہنچ گئی تھی تب یہ کوئی معاملہ نہیں تھا لیکن آج جب یہ 3.26 فیصد پر ہے تو اس پر شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی چار فیصد مہنگائی کے دائرے میں ہے حالانکہ مانسون میں سیزنل اسباب سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے تیل کی خوردہ قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کو خارج از امکان قرار دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fm arun jaitley rules out cutting excise duty on retail fuel prices in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply