سیلاب زدگان کی راحت کاری گجرات انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر کا سبب:مگر حکام کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں

نئی دہلی: ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلا ن کے دو ہفتے گذرنے کے باوجود گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیر سے اعلان پر تنازعہ برقرار ہے ۔کیونکہ روایتی طور پر دونوں اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخیں بیک وقت کی جاتی رہی ہیں۔
لیکن الیکشن کمیشن نے اس بار ہماچل پردیش نے اپنی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ انتخابات کی تاریخوںکے اعلان سے گجرات کے سیلاب زدہ سات اضلاع میں ریلیف کے کاموں میں لگے سرکاری حکام کو وہاں سے واپس بلانا پڑے گا۔لیکن این ڈی ٹی وی نے اس ضمن میں حقائق کا پتہ لگانے کے لیے رات کاری کے امور کی انجام دہی کرنے والے حکام سے بات کی تو یہ عقدہ کھلا کہ تمام سیلاب زدہ اضلاع بشمول ایک اضافی ضلع میں راحت کاری کے تمام کام کئی ہفتے پہلے ہی پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔
کئی اضلاع سے یہ خبر ملی کہ وہاں زبردس بارش تو ہوئی لیکن سیلاب نہیں آیا۔گجرات کے ریلیف کمشنر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ان کے محکمہسے الیکشن کمیشن کو کوئی مکتوب نہیں بھیجا گیا ۔واضح رہے کہ مسٹر شاہ نوڈل افسر ہیں۔ اور الیکشن یمیشن کو جو بھی درخواست جائے گی ان کے دفتر کے توسط سے ہی جائے گی جو نہیںگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Flood relief delayed gujarat poll dates this is what officials say in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply