انڈین ریلوے نے فلیکسی کرایہ سسٹم نافذ کر کے راجدھانی وشتابدی ٹرینوںکے کرائے ڈیڑھ گنابڑھا دیے

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے راجدھانی اور دورنتو ایکسپریس ٹرینوں میں ”لیکسی کرایہ نظام“ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت برتھ کی بکنگ بڑھنے کے ساتھ کرایہ بڑھتا جائے گا اور مسافروں کو اصل کرایہ سے ڈیڑھ گنا تک زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔
ریلوے بورڈ کی طرف سے یہاں جاری متعلقہ سرکلر کو تمام زونل ریلوے کواٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔فلیکسی کرایہ نظام جمعہ نو ستمبر سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ 9 ستمبر کو سفر کرنے والے جو مسافر پہلے سے ٹکٹ بک کروا چکے ہیں، ان پر یہ نظام لاگو نہیں ہو گا اور ان سے کوئی اضافی وصولی نہیں کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Flexi fare system to be introduced for rajdhani duronto and shatabdi trains in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply