سڑک حادثات پر قابو پا نے کے لئے سڑکیں ٹھیک کی جائیں گی: گڈکری

نئی دہلی:سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے متعلقہ علاقائی حکام کو ہائی ویز کے ان حصوں کو فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں پر زیادہ تر حادثات ہوتے ہیں۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ ممکنہ حادثے والی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لئے وزارت اور قومی ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے علاقائی حکام کو منصوبہ کو منظوری دینے کا اختیار دیا جائے گا۔ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزارت اور این ایچ اے آئی کے علاقائی حکام کو خطاب کر رہے تھے۔ یہ پروگرام نگرانی اور حادثہ والے مقامات کو درست کرنے کے لئے ابتدائی تجویز تیار کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سڑکوں کی ساخت کی خرابی کو دور کرنے کے عمل کو تیز رفتار سے چلایا جانا چاہئے۔ انہوں نے علاقائی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ اس کام کے لئے فنڈز فراہم کی جائے گی۔
مسٹر گڈکری نے مختلف سڑک کے منصوبوں کے لئے زمین حاصل کرنے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی حکام کو ضلعی حکام کے ساتھ بہتر طریقے سے تال میل کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں وزارت کی طرف سے دیے گئے اختیار کا مناسب استعمال کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fix accident prone spots quickly gadkari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply