دہلی کے ایک اسکول میں5سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی ،چپراسی گرفتار

نئی دہلی:ابھی ہریانہ کے شہر گوڑ گاؤں میں ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوئم جماعت کے سات سالہ طالب علم کے سفاکانہ قتل کی گتھی سلجھی بھی نہیں تھی کہ قومی دارالخلافہ دہلی کے ایک اسکول میں ایک پانچ سالہ طالبہ سے ریپ کی واردات سے بچوں کو اسکول بھیجنے والے والدین میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں یا گھر بٹھا لیں۔
موصول اطلاع کے مطابق یجنسی استحصال کا یہ معاملہ جمنا پار علاقہ شاہدرہ کے ٹیگور پبلک اسکول میں پیش آیا جہاں ایک چپراسی نے اسکول کے اندر ہی اس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ جس کا علم اس وقت ہوا جب بچی گھر پہنچی تو بچی کے خون بہتا دیکھ کر ماں نے بچی کے باپ کو مطلع کیا اور وہ دونوں اسے چاچا نہرو اسپتال لے گئے اور جہاں ڈاکٹروں نے اس سے جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی۔ والدین نے اس کی پولس میں رپورٹ کر دی ۔پولس نے بتایا کہ اس معاملہ میں اسکول کے چپراسی وکاس کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسکول کا چپراسی اسے اس وقت ایک خالی کلاس روم میں لے گیا جب وہ پونے بارہ بجے لنچ کے بعد اسکول کوریڈور میں گھوم رہی تھی۔اس کلاس روم میں اس نے اس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ یہ چپراسی پہلے اسی اسکول میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر ملازم تھا اور تین سال سے چپراسی کے طور پر ملازمت کر رہا تھا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے اس واردا ت کی مجسڑیٹی جانچ کا حکم جاری کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five yr old raped in delhi school in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply