بہار میں دو مختلف حادثات میں5نوجوان ڈوب کر ہلاک

پٹنہ:بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے عالم گنج تھانہ کے گائے گھاٹ کے نزدیک اتوار کے روز 5 نوجوان گنگا ندی میں ڈوب کرہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کمار گورو، وجے کمار، راہل کمار اور روہت کمار جب گائے گھاٹ کے نزدیک گنگا ندی میں نہا رہے تھے کہ ایک تیز و تند لہر انہیں بہا کر لے گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے کمار گورو، وجے کمار اور راہل کمار کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ روہت کمار کی تلاش کی جا رہی ہے۔
اندھیرا ہونے کی وجہ سے لاش کی تلاش میں مصروف غوطہ خوروں کو پریشانی ہونے کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا تھا۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ کے افسران ڈاکٹروں کے ساتھ موقع پر خیمہ زن ہیں۔ مقامی باشندوں نے منا نام کے ایک پانچویں نوجوان کو بچا لیا۔ ایک دیگر حادثہ میں جو بیگو سرائے ضلع میں مہدا شاہ پور گاؤں کے شرما گھاٹ پر ہوا دو کم عمر بچے اس وقت ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب وہ اور ان کے دودیگر ساتھ بوڑھی گندک ندی میں نہا رہے تھے۔دو بچوں کو مقامی رہائشیوں نے بچا لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five youths drown in two separate incidents in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply