ہریانہ میں پانچ سالہ بچی سے ریپ ،موت سے لڑ رہی ہے

چنڈی گڑھ:ہریانہ کے شہر گوڑگاو¿ں میں ایک پانچ سالہ بچی سے اس کے دور کے ایک رشتہ دار نے جنسی زیادتی کی ۔گوڑ گاو¿ں کے ویمن تھانہ کی ایس ایچ او کانتا دیوی کے مطابق ریپ کرنے والا پڑوسی اسی بچی کے گاو¿ں کاہی رہنے والا ہے۔

اور ایک ہفتہ سے وہ پڑوس میں آکر ر ہ رہا تھا ۔وہ جب سے آیا تھا اس کی نظر اس بچی پر تھیں۔گذشتہ شب جبوہ بچی کمرے میں سو رہی تھی اور اس کی ماں رفع حاجت کے لیے گئی ہوئی تھی تو ملزم کمرے میں داخلم ہوا اور اسے اٹھا کر پڑوس میں واقع اپنے گھر لے گیا۔

جہاں اس نے اس سے نیند میں ہی جنسی زیادتی کی اور اسکے جاگ جانے اور چیخنے پر اس کا گلا دبا دیا اور بیہوشی کے عالم میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ ماں نے واپس آکر بچی کو وہاں نہ پاکر شور مچایا اور لوگوں نے تلاش شروع کی تو بچی ملزم کے کمرے میں بیہوش پڑی ملی۔

شکایت ملنے پر پولس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور اسے گوڑ گاو¿ں میں ہی اس جگہ سے جہاں وہ وپوش ہوگیا تھا گرفتار کر لیا۔بچی کوگوڑ گاو¿ں کے ایک اسپتال لے جایا گیاجہاں طبی معائنہ کے بعد انکشاف ہوا کہ گلا دبانے سے پہلے ا س سے ریپ کیا گیا تھا ۔بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five year old gurgaon girl raped by relative in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply