بہار میںٹرین کی زد میں آکر پانچ خواتین ہلاک

مونگیر: بہار میں وسطی مشرقی ریلوے کے کیوول -جمال ریل سیکشن پر عادل پور کے قریب بھاگلپور-دانا پورانٹر سٹی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آجانے سے آج پانچ خواتین ہلاک اور کئی دوسری زخمی ہوگئیں۔
ریل پولیس سپرنٹنڈنٹ (جمال پور)شنکر جھا نے یہاں بتایا کہ ضلع کی ہرہرا بلاک کی رہنے والی یہ خواتین چھٹھ منانے کیلئے گنگا گھاٹ پر اشنان کرنے کیلئے نکلی تھیں۔
انہیں ادل پور اماری ہالٹ پر برکھری ڈاؤن ڈی ایم یو ٹرین میں سوار ہونا تھا۔ جس کے لیے وہ ریلوے لائن پار کر ہی تھیں کہ بھاگلپور-دانا پور انٹر سٹی آن پہنچی اور یہ تمام خواتین اس کی زد میں آگئیں ۔
انہوں نے بتایا گھنا کہرا ہونے کے باعث یہ عورتیں تیز رفتار سے آرہی ٹرین کو نہ دیکھ سکیں اور اس کی زد میں آگئیں۔ زخمی عورتوں کو مونگیرکے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five women killed by a train in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply