مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں5طلبا ہلاک29زخمی

ممبئی: مغربی مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم5طلبا ہلاک اور 29 سے زائدزخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ممبئی ۔بنگلوروشاہراہ پر نوگاؤں گاؤں پر ہوا۔
ایک سینئیرپولس اہلکارکے مطابق ایک ٹرک میں44طلبا چھترپتی شیوا جی مہاراج کا388واں یوم پیدائش منانے کے لیے شیو جوت لے کر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک گاڑی سے ممکنہ ٹکر سے بچنے کے لیے ٹرک ڈرائیور نے جھٹکے سے ٹرک کو تیزی کے ساتھ اپنے بائیں جانب لانے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں اسٹئیرنگ وہیل پر اس کا ہاتھ بہک گیا اور ٹرک پلٹ گیا ۔
تمام طلاب کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ طلبا کو مردہ قرار دے دیا۔

Title: five students killed 29 hurt in maharashtra road accident | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply