پانچ طلبا دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک

حیدرآباد :آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے امرواتی کے قریب دیگوڑو ریو علاقے میں کرشنا پشکرالو کے موقع پر ڈبکی لگانے کے لئے جانے والے پانچ طلبا دریا میں ڈوب جانے سے ہلاک ہو گئے۔ جملہ11طلبا مقدس اشنان کے لیے گئے تھے ۔لیکن ان میں سے پانچ طلبا گہرے پانی میں ڈوب گئے جبکہ چھ طلبا تیر کر ساحل پر آ گئے۔ طلباکو یہ نہیں معلوم تھا کہ اس مقام پر دریا کتنا گہرا ہے۔
تاحال چار لاشیں نکا لی جاچکی ہیں اورایک لڑکے کی لاش کی تلاش کی جارہی ہے۔ اسی دوران ضلع کرشنا کے ایس پی وجئے کمار نے کہا کہ طلبا نے اس سائن بورڈس کو نظرانداز کردیا جس میں وارننگ دی گئی تھی کہ اس مقام پر دریا کافی گہرا ہے۔ عوام نے الزام لگایاہے کہ دریائے کرشنا میں غیر قانونی طورپر ریت کی کانکنی کرنے والوں کی جانب سے کھودے گئے گہرے گڑھوں کے سبب ان کی موت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کرشنا کے نندی گاما سے تعلق رکھنے والے چیتنہ کالج کے 11طلباکشتی میں چندرالاپاڈو سے دیگوڑوریو پہنچے۔وہ مقدس ڈوبکی لگانے کی کوشش کررہے تھے کہ غیرقانونی طورپر ریت کی کانکنی کرنے والوں کی جانب سے کھودے گئے گہرے گڑھے میں یہ لوگ پھنس گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five students drown in krishna river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply