بودھ گیا بم دھماکہ کیس میں پانچ لڑکوں کو عمر قید

پٹنہ: یہاں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے بودھ گیا بم دھماکے کیس میں پانچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔7جولائی 2013کو بودھ گیا میں تسلسل سے 9بم دھماکے ہوئے تھے جس میں پانچ افراد زخمی ہو ئے تھے۔

زخمیوں میں د و بھکشو بھی شامل تھے۔ عدالت نے 25مئی کو امتیاز انصاری، حیدر علی، مجیب اللہ ، عمیر صدیقی اور اظہر الدین قریشی کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات ، غیر قانونی سرگرمی(انسداد) قانون اور دھماکہ خیز مواد قانون کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

چھٹے ملزم توفیق احمد کو جو واردات کے وقت نابالغ تھا ایک ریمانڈ ہوم میں تین سال کے لیے بھیج دیا گیا۔جج منوج سنہا نے حید رعلی اور عمیرصدیقی کوعلی الترتیب 14اور 7سال کی قید کی بھی سزا سنائی۔ عدلت نے تمام مجرموں پر 10ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five sentenced to life in bodh gaya serial blasts case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply