راجستھان میں ٹرین کی زد میں آکر دو خواتین سمیت5 ہلاک

جے پور:راجستھان کے ڈوسا ضلع کے منڈ ور میں ایک پسنجر ٹرین کی زد میں آجانے سے دو خواتین اور تین بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں پانچوں لاشیں بری طرح مسخ ہوگئی ہیں۔ ان پانچوں کی لاشیں پٹریوں سے تین سے چار سو میٹر تک گھسٹتی چلی گئیں۔ پولیس نے کافی مشقت کے بعد ان کی لاشوں کو اکٹھا کیا اور اسے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیا۔ اس حادثے کے دوران ٹرین منڈاور کے نزدیک اجمیر آگرہ ریلوے پھاٹک سے گزر رہی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ صبح تقریباً سات بجے احمدآباد۔ آگرہ ایکسپریس ٹرین سے ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیوں کے پاس سے ایسا کوئی سامان نہیں مل سکا ہے جس سے ان کی شناخت ہو سکتی ہو۔ اس حادثے کے بعد وہاں کافی تعداد میں بھیڑ جمع ہوگئی جسے قابو کرنے کے لئے اضافی پولیس تعینات کی گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Title: five run over by train in dausa rajastha | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply