بہار میں5پولس اہلکار سڑک حادثہ میں ہلاک

مظفر پور: بہار میں مظفر پور ضلع کے پانا پور آؤٹ پوسٹ کے اکوراہا کے نزدیک آج صبح ایک سڑک حادثے میں5 پولیس اہلکا ر ہلاک اور ایک سب انسپکٹر سمیت تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر پور میں ایک سرچ ٹیم گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی اثنا میں غیر قانونی شراب کی بوتلوں سے لدا ایک ٹرک ادھر آیا تو پولس ٹیم نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ ٹرک ان پولس والوں کو روندتا ہوا نکل گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کرشنا مراری پرساد کی قیادت میں ایک ٹیم پنا پور تھانہ کے تحت اکوراہا ڈھالاکے نزدیک حسب معمول گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت وشو موہن شرما، ومل چودھری، منا چودھری اور فرمان انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five policemen crushed to death by speeding truck in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply