ہریانہ میں کینٹر پر درخت گر پڑا ، پانچ یاتری ہلاک

حصار: ہریانہ میں حصار ضلع کے کوہلی گاؤں کے قریب کل رات گوگا میتری جا رہے کینٹر پر درخت گرنے سے اس میں سوار پانچ یاتریوں کی موت ہو گئی اور 24 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چار یاتریوں نے رات میں ہی دم توڑ دیا اور پانچویں کی موت آج ہسپتال میں ہو گئی۔
ہریانہ اور پنجاب کے مختلف شہروں اور گاوؤں کے 50 سے زیادہ شردھالوکینٹر سے گوگا میتری راجستھان جا رہے تھے۔ یاتریوں کو لے کرکینٹر کل پنجاب کے سنگرور کے لئے روانہ ہوا تھا۔ رات کو حصار ضلع کے آدم پور-اگروہا روڈ پر کوہلی گاؤں کے قریب پہنچا تو ایک درخت کینٹر پر گر گیا۔
درخت کینٹر کی چھت سے ٹکراتے ہی چھت پر اچانک زور کا دھماکہ ہوا اور 24 شردھالو سڑک پر جا گرے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے آدم پور کے نجی اور سول ہسپتال میں بھرتی کرایا۔
ان میں سے کئی کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر انہیں اگروہا اور حصار منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت نریش، سشیل، کالا، انکت، امت اور گریش کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five pilgrims killed as tree falls on vehicle near hisar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply