اترپردیش میں وین ۔بس ٹکر میں 5ہلاک

بریلی (اتر پردیش): پولس کے مطابق یہاں بھوٹا علاقہ میں بلاسپور۔فرید پور رڈ پر ایک وین ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 5افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) یمنا پرساد نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر میں اس وقت پیش آیا جب ہلاک شدگان اپنے ایک رشتہ دار کے آخری رسوم میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔
ہلاک شدگان کی شناخت 40سالہ راجیش گوڑ، 50سالہ بٹا، 32سالہ کمار گوڑ، 32سالہ سنتوش کماری اور 39سالہ رام دلاری کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سبھی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔بس ڈرائیور فرار ہے۔

Title: five persons killed in bus van collision | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply