بہار کے شہر نوادہ میں بس پلٹنے سے5 مسافرہلاک50زخمی

نوادا:بہار میں نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقے میں آج صبح ایک بس پلٹ جانے سے کم از کم 5افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31پر اندھرباڑی موڑ کے نزدیک ہوئے اس حادثہ میں چارافراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس حادثے میں 45مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں 12سے زیادہ لوگوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ دیگر کو نوادہ صدر اسپتال اور رجولی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بس کولکاتہ سے پٹنہ جارہی تھی اسی وقت ایک گاڑی کو بچانے کے دوران بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے گڈھےمیں پلٹ گئی۔ہلاک شدگان میں دو خواتین شامل ہیں۔ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو پائی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five passengers killed 50 injured in bus accident in nawada in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply