بہار میں بجلی کے تاروں کی زد میں آکر دو کنبوں کے پانچ افراد ہلاک

گیا (بہار): ریاست بہار کے گیااور نوادہ ا ضلاع میں گزشتہ 12گھنٹے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک نوجوان جھلس گیا۔ گیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے شمالی تھانہ علاقے کے ٹیٹوا گاؤں میں ایک خاتون پہلے سے ٹوٹ کر گرے ہوئے بجلی کے ننگے تار کی زد میں آ گئی۔
اس کو بچانے گئے اس کے شوہر اور بیٹے کو بھی کرنٹ لگ گیا جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک نوجوان جھلس گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت نرنجن سنگھ ان کی 48 سالہ بیوی اور 30سالہ بیٹا آلوک کمار کے طور پر ہوئی ہے یہ لوگ ٹیٹوا گاؤں کے رہائشی ہیں۔ وہیں نوادہ سے موصول سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع کے ناردہ گنج تھانہ علاقے میں کل دیر رات کرنٹ کی زد میں آ جانے سے باپ بیٹے کی موت ہو گئی۔ پچیا گاؤں کے سنیل سنگھ (50) اور ان کا بیٹا گورو کمار (25) کھیت میں کام کرنے گئے تبھی کھیت میں ٹوٹ کر گرے بجلی تار کی زد میں آ گئے۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بعد میں ان دونوں کی تلاش میں دوسرا بیٹا سوربھ کمار وہاں پہنچا تو وہ بھی وہیں پڑے ننگے تار کی زد میں آکر جھلس گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of two families electrocuted in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply