پنجاب میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت

کوٹکاپورا: پنجاب میں کوٹکاپورا۔ موگا قومی شاہراہ پر آج اس وقت ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب ان کی کار جس میں وہ سفر کر رہے تھے ایک کھڑے ٹرک میں گھس گئی۔ہلاک شدگان میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے یہ حادثہ ہوا ۔ یہ خاندان مالیر کوٹلہ میں ایک مذہبی مقام پر متھہ ٹیک کر لوٹ رہا تھا کہ ان کی کار قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔دیگر دو زخمیوں کو فرید کوٹ گورنمنٹ ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔ان کی شناخت 45سالہ سوما کور، 38سالہ بھوندی کور اور36سالہ دیوندر کور، 30سالہ ترسیم سنگھ اور 12سالہ کالو کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ کنبہ مکتسر ضلع کے آسا باتوار گاؤں کے رہائشی تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of family killed in road accident in faridkot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply