راجستھان میں سڑک حادثے میں ماں باپ و تین بچوں سمیت6ہلاک

جے پور:راجستھان کے ضلع جودھپور میں گذشتہ شب بھاوی گاؤں کے نزدیک دو کاروں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک خاتون، اس کا شوہراور تین بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔
اور اس حادثے میں زخمی اس کے شوہر نے آج صبح جودھپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولس کے مطابق بلاڑا تھانہ ذرائع کے مطابق اجمیر سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد نینو کار سے جودھپور جارہے تھے کہ بھاوی کے نزدیک ان کی کار مخالف سمت سے آرہی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ جس میں نینو کار میں سوار تین بچے اور ان کی ماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
جبکہ اس کا شوہر اور کار ڈرائیور راجو بنجار ا نے جو شدید زخمی ہوگئے تھے،زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں ہی دوران علاج دم توڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of family killed in car acciden in rajastha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply