اترپردیش کے جالون ضلع میں ڈمپر پلٹ گر جھگی پر گر گیا،کنبہ کے پانچ افراد ہلاک

لکھنؤ:اترپردیش میں جالون شہر کوتوالی علاقے میں اتوار کو الصباح ایک ڈمپر پلٹ کر سڑک کے کنارے واقع جھونپڑی پر گر گیا جس سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں40سالہ پپو ، اس کی بیوی35سالہ مایا ، 15سالہ بیٹی نندنی، 12 سال کا بیٹا وجےاور نو سالہ جے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثہ آدھی رات کو تقریباً تین بجے اس وقت ہوا جب یہ خاندان جھونپڑی میں گہری نیند سو رہا تھا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of family killed as truck overturns hits hut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply