اتر پردیش کے رائے بریلی میں سڑک حادثہ،ماں باپ و تین بچے ہلاک

رائے بریلی:اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں آج صبح صنعتی علاقہ میں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے اس پر سوار میاں، بیوی اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ صنعتی علاقہ میں دوسوتی کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹرسائیکل سوار گڑھی کے رہنے والے شنی ریداس ان کی بیوی اور تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of a family killed in raibareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply