پنجاب کے کپور تھلہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد سمیت 6افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

چنڈی گڑھ:پنجاب میں دو مختلف سڑک حادثوں میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹک پورا میں اتوار کی صبح ایک کار درخت سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
موصول اطلاع کے مطابق جلال آباد کاایک کنبہ صبح مکتسر سے فرید کوٹ جارہا تھاکہ اسی دوران کوٹک پورا کے نزدیک کار ڈرائیور کے قابو سے باہرہوگئی اور سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی جس سے گردیال سنگھ،اس کی بیوی،دو بیٹے اور ایک بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ایک دیگر حادثے میں گزشتہ رات پٹھان کوٹ۔
جالندھر سڑک پر واقع دسوہا میں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے کھڑے تقریباً چھ افراد کو بری طرح کچلتے ہوئےپرانی کچہری کی دیوار توڑتا اند گھس گیا۔جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک چار سالہ بچے سمیت چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five of a family among six killed in road accident near kotkapura in punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply