سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں کی حلف برداری،تعداد28ہو گئی

نئی دہلی:سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں نے آج حلف لیا،اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں کل ججوں کی تعداد 28ہوگئی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے گزشتہ دنوں ان پانچوں ججوں کے نام پر اپنی مہر لگائی تھی۔ حلف برداری کرنے والے ججوں میں مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کشن کول،راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نوین سنہا،چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپک گپتا،کیرالہ ہائی کورٹ چیف جسٹس موہن ایم شانتنا گودر اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ایس عبدل نظیر شامل ہیں۔
عدالت عظمی میں ججوں کے 31 عہدے ہیں،لیکن کل تک اس کے آٹھ عہدے خالی تھے۔ آج پانچ ججوں کے حلف لینے کے ساتھ ہی اس میں کل 28جج ہوگئے ہیں۔اب بھی تین عہدے خالی ہیں۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نہ ہونے کے باوجود کسی جج کو ترقی دے کر سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے،لیکن کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس ایس عبدل نظیر کو یہ موقع دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 1998 میں ہائی کورٹ کے جج آر سی لاہوٹی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five new supreme court judges take oath apex court now has 28 justices in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply